آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا 75واں یوم تاسیس آج بھرپور ملی جوش و جذبہ اور مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جا رہا ہے

مظفرآباد(پی این آئی)آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کا 75واں یوم تاسیس آج بھرپور ملی جوش و جذبہ اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر دن کا آغاز دارالحکومت مظفرآباد کے ائرپورٹ پر 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

جبکہ نماز فجر کے بعد مساجد میں کشمیر کی آزادی،پاکستان کی سلامتی اور شہداء کشمیر کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گئیں یوم تاسیس کی سب سے بڑی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں ہائی کورٹ گراونڈ میں صبح ساڑھے آٹھ بجے منعقدہ ہوگی پرچم کشائی اور سلامی کے بعد پاکستان اور آزادکشمیر کا ترانہ پیش کیا جائے گا قائم صدر آزادکشمیر چوہدری انوار الحق پریڈ کا معائنہ کریں گے تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف کے بعد قومی نغمات پیش کیے جائیں گے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمائیاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات میں اعزازات اور میڈلز تقسیم کیے جائیں گے وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور قائمقام صدر آزادکشمیر چوہدری انوار الحق تقریب سے خطاب کریں آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کے حوالے سے پرچم کشائی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا آزادکشمیر کابینہ کے وزیر اپنے اپنے آبائی اضلاع میں پرچم کشائی کریں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close