وزیر تعلیم آزادکشمیر دیوان علی خان چغتائی نے تعلیمی بورڈ میرپور کی من مانیوں اور ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا

مظفر آباد(آئی اے اعوان )آزادکشمیر کے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے تعلیمی بورڈ میرپور کی من مانیوں اور ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا ۔مظفرآباد میں آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نے انکشاف کیا کہ تعلیمی بورڈ میرپور میں بچوں کے نمبر کم آتے ہیں پھر وہ درخواست دیتے ہیں ظلم یہ کہ بورڈ اپنی غلطی کو دور کرنے پیپرز چیکنگ کے پیسے لیتا ہے حکومت نے تعلیمی بورڈکو مظفرآباد، پونچھ اور میرپور ڈویژن کی سطح پر لاکر طلباء و طالبات کی مشکلات میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیر تعلیم نے کہا کہ پیپرز مارکنگ کیلئے پنجاب بھیجے جاتے ہیں جہاں پر ٹیچرز اپنے سٹوڈنٹس سے پانچ پانچ روپے ٹھیکے پر پیپرز مارک کرواتے ہیں وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نے خوشخبری سنائی کہ حکومت نے کابینہ سے ایک ورکنگ پیپر منظور کرایا ہے جس میں رٹا سسٹم کے بجائے اسسمنٹ بیس پر تعلیم کانیا نظام متعارف کرایا جارہا ہے تاکہ بچوں پر کتابوں کا جو بوجھ لادا گیا ہے اسے کم کیا جاسکے ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ آزادکشمیر کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں 10 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں حکومت کو تقرریوں اور تبادلوں سے فرصت نہیں اللہ ہی اس نظام کو بہتر کرے اس موقع پر صدر آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن سید اشتیاق بخاری، نشادبٹ و دیگر نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بلاشبہ احسن طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں

نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات بھی اٹھائے جائیں ، اس موقع پر نجی تنظیم کی طرف سے وزیر تعلیم نے بہترین کارکردگی دکھانے والے سکولز و کالجز کے مالکان کو ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں