پی ٹی آئی کے لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو انہیں گزشتہ عام انتخابات کے جھوٹے وعدے یاد دلائیں، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر

ہٹیاں بالا (آئی اے اعوان)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ فرعونی دعوے کرنے والوں کا انجام دنیا نے دیکھ لیا پاکستان کو معاشی طور پر کنگال کرنے معاشرتی تقسیم اور نفرت کے بیج بونے والے جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ۔بلدیاتی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو انہیں گزشتہ عام انتخابات کے جھوٹے وعدے یاد دلائیں جماعتی ٹکٹ کا فیصلہ وارڈ سے لیکر یونین کونسل تک جماعت کے کارکنان اور عہدیداران کرینگے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ اسے ملے گا جسے جماعتی تنظیم و کارکنان کی حمایت حاصل ہوگی میرا اس میں کوئی کردار نہیں ہوگا

میرٹ پر فیصلہ کرینگے جو ٹکٹ نا ملنے پر جماعت چھوڑنے کی دھمکی دیتا ہے وہ کل کے بجاے آج ہی چلا جاے جماعت کسی شخص کا نام نہیں جس کو ذمہ داری ملے گی سب نے یکجان ہوکر اس کا ساتھ دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہٹیاں بالا کے مسلم لیگی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا تقریب سے سابق ضلعی صدر و ایڈمنسٹریٹر فرید خان کیپٹن ریٹائر عبد الودود قاضی شمیم نصیر اعوان ارشد میر انتظار گیلانی غزالہ اشرف جویریہ اعوان اسلم کاظمی و دیگر و دیگر نے بھی خطاب کیا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ میں بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹوں کے حوالے سے کوئی مداخلت نہیں کرونگا یہ فیصلہ کارکنان نے کرنا ہے اگر یہ فیصلے بھی متفقہ نہیں کرسکتے تو پھر ہم کیسے کہیں گے کہ ہم نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں

میرے ساتھی میری قوت ہیں ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ہر گاوں سے واقف ہوں برادریوں قبیلوں اور تعصبات سے بالاتر ہوکر ہمیں جماعت کے لیے کام کرنا ہے شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں جماعت کے پرچم کو سربلند رکھنا ہے امیدوار بننا ہر شخص کا حق مگر جب فیصلہ ہوجاے تو اجتماعیت کا فیصلہ سب کا ہوتا ہے گزشتہ انتخابات میں مجھے اسمبلی سے باہر رکھنے کی سازش کرنے والے خود باہر ہوگئے ہیں ہروارڈ کی تنظیم اور جماعتی کارکنان فیصلہ کرینگے کہ جماعت کا امیدوار کون ہوگا اور یہی سلسلہ یونین کونسل تک بھی جائیگا تحصیل چکار سے ممبر ضلع کونسل کے لیے امیدواران کا متفقہ طور پر انتخاب ہوچکا ہے ماسواے چند ایک وارڈز کے باقی بھی ہر جگہ امیدوار فائنل ہوچکے اب ہٹیاں بالا چناری اور لیپہ ویلی کے اندربھی اگلے چند دنوں میں دورہ کررہا ہوں جہاں کمیٹیوں کی تشکیل کی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close