مظفر آباد(پی این آئی)24 اکتوبر کو آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کا یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔چیئرمین قومی تقریبات اور آزادکشمیرکے سینئر ترین وزیر خواجہ فاروق احمد کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں یوم تاسیس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ۔اجلاس آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کا 75واں یوم تاسیس قومی و ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمٰن، انسپکٹر جنرل پولیس عرفان مسعود کشفی نے انتظامات اور سکیورٹی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئرترین وزیراور چیئرمین قومی تقریبات کمیٹی وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمدکا کہنا تھاکہ 24اکتوبر ایک ہمارا قومی دن ہے ہم نے مل کر اس تقریب کو شایان شان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کا 75وان یوم تاسیس کی تقریب کو مثالی بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں۔ خواجہ فاروق احمد نے تمام محکمہ جات کو یوم تاسیس کی تقریب کو منانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے قبل ازیں کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمٰن نے 24اکتوبر یوم تاسیس کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا 75واں یوم تاسیس بھر پور جوش اور ولولے کے ساتھ منایا جائے گا جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔مختلف محکمہ جات کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی،ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں