ضلع پونچھ اور راولاکوٹ شہر میں خصوصی صفائی مہم، راولاکوٹ شہر اور نواحی علاقوں میں مختلف مقامات سے کچرا اٹھایا گیا

راولاکوٹ (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے ضلع پونچھ اور راولاکوٹ شہر میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی صفائی مہم کے راولاکوٹ شہر اور نواحی علاقوں میں مختلف مقامات سے کچرا اٹھایا گیا۔صفائی مہم آج چوتھے روز بھی جاری رہے گی۔

مہم کے دوران راولاکوٹ شہر بازاروں،اہم شاہراہوں اور گلی کوچوں میں کچرے سے بھری نالیوں سے کئی من کچرا نکال کر ٹھکانے لگایا گیا جبکہ بند نالیوں اور سیوریج کے نظام بھال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ بدرمنیر کی سرپرستی میں جاری صفائی مہم میں میونسپل کارپوریشن پونچھ اور انتطامیہ کے آفیسران بھرپور حصہ لے رہے ہیں صفائی مہم کے دوران شہر سے ریڑھیاں ہٹانے کا کام بھی جاری ہے صفائی مہم کے سلسلہ میں راولاکوٹ کو 4 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے.

میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام شروع ہونے والے ہفتہ صفائ میں سرکاری محکمہ جات سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات سمیت دیگر شہری حصہ لے رہے ہیں 17 اکتوبر سے شروع کی گئی صفائی مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close