وادئ نیلم، سابق امیدوار اسمبلی ثمر سراج چوہدری کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

نیلم (آئی اے اعوان) وادی نیلم سے تعلق رکھنے سابق امیدوار اسمبلی ثمرسراج چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ۔اشکوٹ کے مقام پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع کے دوران ثمرسراج چوہدری نے اپنے عزیز رشتہ داروں،ووٹرز سپورٹرز کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے ثمرسراج چوہدری کو مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اپنے نئے سیاسی سفر کا آغاز کرنے پر مبارک دی اشکوٹ کے مقام پر منعقدہ جلسہ سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر اور سابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سابق وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی،سابق امیدوار اسمبلی راجہ بشیر خان،سابق ڈی جی چوہدری شفقت،چوہدری مبشر سراج،میاں عبدالقدوس اسحاقی،چوہدری شفقت،رانا نصیر،عبدالصمود اعوان،عادل اعوان،عابد اعوان،فیاض حیدر اعوان،غلام رسول قریشی، چوہدری افتخاراحمد،خواجہ بشیر سمیت دیگر کارکنان نے خطاب کیا

جلسہ میں ضلع بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع خطاب کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحریک آزاد ی کشمیر کی محافظ ہے تحریک آزادی کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا آزاد کشمیر حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آزاد کشمیر میں نظریاتی تخریب کاری بڑھ رہی ہے پاکستان مخالف بیانیہ عروج پر ہے کشمیری عوام ایسے کسی بھی عمل کی حمائت نہیں کریں گے

جو پاکستان مخالفت کو جنم لے کشمیری عوام نے دفاع پاکستان کے لیئے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے مقبوضہ کشمیر میں مقیم کشمیری آج بھی اپنےجوانوں کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دھونس دھاندلی سے مسلط حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہے الیکشن2021ء آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو ایک سازش کے تحت شکست دی گئی چھے لاکھ تیس ہزار ووٹ کے ساتھ 28سیٹیں پیپلز پارٹی کو ساڑھے تین لاکھ ووٹ کے ساتھ 12جبکہ مسلم لیگ ن کو ساڑھے پانچ لاکھ ووٹ کے ساتھ05نشستوں تک محدود رکھا گیابلدیاتی انتخابات میں اپنا چرایا گیا

مینڈیٹ واپس لیں گے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر ہو گی وارڈز یونین کونسلز سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو کارکنوں کو میرٹ پرٹکٹوں کی سفارشات بھیجیں گی۔مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے پارٹی ٹکٹ کی کوئی فیس مقرر نہیں کی آزاد کشمیر بھر میں بلدیاتی انتخابات کی مہم میں خود چلاؤں گا اس موقع پر سابق وزیر مصطفی بشیر عباسی،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری شفقت ایڈوکیٹ سابق امیدوار اسمبلی راجہ بشیر پیر تصدق حسین ، نے خطاب کیا چوہدی ثمر سراج کو مسلم لیگ ن کے کارواں کا حصہ بننے پرخراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں