بھارتی قید میں پیرزادہ محمد اشرف کی ہتھکڑی لگی نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) 26 سال سے بھارتی قید میں جبر و تشدد کا شکار پیرزادہ محمد اشرف کو کوٹ بہلوال جیل سے میڈیکل کالج بخشی نگر جموں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہسپتال میں ہتھکڑی لگی نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی پیرزادہ اشرف کو چھبیس سال قبل دھشت گردی کی جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا چھبیس برسوں میں پینتیس مرتبہ عدالت نے ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم بھی دیا تاہم قابض بھارتی افواج انہیں آزاد کرنے پر تیار نہیں

بھارتی قابض فوج نے اس دوران ان کے سگے بھائی کو بھی جعلی انکاونٹر میں شہید کردیاتھا جبکہ ان کے خاندان کے ایک فرد کو جیل میں چھ سال تک دھشت گردی کی جھوٹے الزام میں قید کر رکھا تھا ۔ پیرزادہ اشرف کی چھبیس سال بعد وائرل ہونے والی ویڈیو پر اننت ناگ اسلام آباد میں ان کے محلہ داروں سمیت پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور بھارتی قابض افواج کی رویہ کے خلاف عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close