آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو 24 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی کی مہلت مل گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر میں 27 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو 24 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت مل گئی آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کی قیادت کی درخواست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 21 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک توسیع کردی

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے نتیجہ میں سیاسی جماعتوں کو امیدواروں کی نامزدگی کرنے اور امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 24 اکتوبر تک کی مہلت مل گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close