وادئ نیلم، آٹھ سالہ بچی دریائے نیلم سے پانی بھرتے ہوئے دریا میں ڈوب گئی ، تلاش جاری

مظفرآباد (آئی اےاعوان) آزادکشمیر کی وادی نیلم میں اسلام پورہ کے مقام پر آٹھ سالہ بچی دریائے نیلم سے پانی بھرتے ہوئے پاوں پھسلنے کے باعث دریا میں ڈوب گئی ۔ بچی کی تلاش جاری ۔وادی نیلم پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق عبدالرحمن کی آٹھ سالہ بیٹی اجوہ دریائے نیلم میں پانی بھرتے ہوئے ڈوب گئی ۔

پولیس ،انتظامیہ،علاقہ مکینوں ،ریسکیو 1122 اور شہری دفاع کے رضاکاروں نے بچی کی تلاش شروع کردی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close