آزاد کشمیر، بے ہنگم سیاحتی سرگرمیوں سے سیاحتی مقامات کو پہنچنے والے نقصانات پر شعور اجاگر کرنے کے لیے صحافیوں نے صفائی مہم کا آغاز کر دیا

راولاکوٹ (آئی اے اعوان) موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں تیزی سے رونماہونے والی تباہ کارویوں کے پیش نظر آزادکشمیر میں بے ہنگم سیاحتی سرگرمیوں کے نتیجہ میں قدرتی ماحول،سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو پہنچنے والے نقصانات کی روک تھام سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے صحافیوں نے صفائی مہم کا آغاز کردیا

آزادکشمیر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ،قدرتی ماحول کو لاحق خطرات کی روک تھام اور ماحول دوست سیاحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹی وی جرنلسٹس ایوسی ایشن آزادجموں وکشمیر،غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ اور انوائرمینٹل جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام پہلی صفائی مہم کا آغاز ماحولیاتی بگاڑ کا شکارآزادکشمیر خوبصورت سیاحتی مقام تولی پیر سے کیا گیا ۔

صفائی مہم میں الیکٹرانک،پرنٹ اور ڈیجیٹل میں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں ،بچوں، ٹورازم پولیس اور سیاحوں نے شرکت کی ۔صفائی مہم کے دوران جمع کیے گئے کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ بدرمنیر اور میونسپل کارپوریشن راوکوٹ نے بھرپور تعاون کیا

تولی پیر صفائی مہم میں حصہ لینے والے صحافیوں کا کہنا تھا کہ اس مہم کابنیادی مقصد آزادکشمیر کی بلند چوٹیوں،جنگلات سے ڈھکے پہاڑوں،دلکش وادیوں اور خوبصورت سیاحتی مقامات کو بے ہنگم سیاحتی سرگرمیوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی سے بچانا اور سیاحتی مقامات کی صفائی ستھرائی سے متعلق کرکے ماحول دوست سیاحت کو پروان چڑھانا ہے موسمیاتی ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں

صفائی مہم میں شریک صحافیوں نے گلوبلن فارمنگ اور کلائمینٹ چینج کا باعث بننے والے ممالک اور پاکستان اور آزادکشمیر کے حکمرانوں پر واضع کیا گیا اگراسکی روک تھام کے حوالے سے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے مستقبل زلزلے ، سیلاب،خشک سالی سمیت دیگر قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے بچنا مشکل ہی نہیںبلکہ ناممکن ہوجائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں