راولاکوٹ (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں پاچھیوٹ کے مقام پر پاکستان آرمی کی جانب سے فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا. فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان آرمی کے بہترین ڈاکٹرز نے مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ کیا اور فری ادویات فراہم کیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پاچھیوٹ میں لگائے جانے والا کیمپ صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام گئے تک جاری رہا.
فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی بڑی تعداد نے اپنا چیک اپ کروایا جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے انتہائی ہمدردانہ طریقے سے اپنی خدمات پیش کیں۔ کیمپ میں دیگر امراض کے ساتھ آنکھوں اور دانتوں کے مریضوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ مریضوں کو نظر کے لیے فری عینکیں بھی فراہم کی گئی. آپریشن کے لیے ضروری مریضوں کو الشفاء آئی ہسپتال میں ریفر بھی کیا گیا۔پاچھیوٹ کے گرد و نواح سے بھی مریضوں کی ایک بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپ میں اپنا چیک اپ کروایا۔ مریضوں کے رش کی وجہ سے میڈیکل کیمپ کا دورانیہ بھی بڑھایا گیا تاکہ کوئی مریض بغیر چیک اپ کے واپس نہ جائے۔ مریض بہترین ڈاکٹروں کی طرف سے فری چیک اپ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے دوستانہ رویہ سے متاثر ہو کر دعائیں دیتے رہےَعوام علاقہ نے پاکستان آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگانے کے اقدام کو خوب سراہا۔موقع پر موجود لوگوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان آرمی ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان آرمی کو اپنے لوگوں کے درمیاں پایا جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں