آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے نامزد افسران اور مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دے دیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022 کے لئے آزادکشمیر بھر میں نامزد افسران اور مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دی ہیں جو انتخابی مہم کے دوران الیکشن ایکٹ رولز اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے کے ذمہ دار ہونگے۔

ضلع نیلم میں نامزد افسر رپورٹ گرہندہ ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ ریٹرننگ آفیسر مانیٹرنگ ٹیم میں ایس ڈی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر میاں عبدالباسط اور ایس ایچ اور صاحبان جملہ تھانہ جات۔ ضلع مظفرآباد میں ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ ریٹرننگ آفیسر مانیٹرنگ ٹیم میں ایس ڈی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر مظفرآباد محمد آصف مغل اور ایس ایچ اور صاحبان جملہ تھانہ جات۔ ضلع جہلم ویلی میں ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ ریٹرننگ آفیسرمانیٹرنگ ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظفرآباد، سینئر کلر دفتراسسٹنٹ الیکشن کمشنر جہلم ویلی، ایس ایچ اور صاحبان جملہ تھانہ جات۔ ضلع میرپور میں ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ ریٹرننگ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، انچارج اسسٹنٹ کمشنر عثمان منیر سانوالہ،ایس ایچ او صاحبان جملہ تھانہ جات۔ ضلع بھمبر میں ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ ریٹرننگ آفیسر مانیٹرنگ ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر عثمان منیر سانوالہ، ایس ایچ او صاحبان جملہ تھانہ جات۔ضلع کوٹلی میں ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ ریٹرننگ آفیسر مانیٹرنگ ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،اسسٹنٹ الیکشن کمشنر راجہ ناصر رشید،ایس ایچ او صاحبان جملہ تھانہ جات۔ ضلع باغ میں ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ ریٹرننگ آفیسرمانیٹرنگ ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، انچارج اسسٹنٹ الیکشن کمشنر سردار الطاف، ایس ایچ او صاحبان جملہ تھانہ جات۔ضلع حویلی میں ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ ریٹرننگ آفیسر مانیٹرنگ ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر حویلی راجہ محمود خان، ایس ایچ او صاحبان جملہ تھانہ جات۔ ضلع پونچھ میں ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ ریٹرننگ آفیسرمانیٹرنگ ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، سینئر کلر ک دفتر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر راولاکوٹ عثمان کیانی، ایس ایچ او صاحبان جملہ تھانہ جات۔ ضلع سدھنوتی میں ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ ریٹرننگ آفیسرمانیٹرنگ ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سدھنوتی عمر لیاقت، ایس ایچ او صاحبان جملہ تھانہ جات شامل ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے نامزد افسران اور مانیٹرنگ ٹیمز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ جملہ مانیٹرننگ ٹیمز کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ امیدواران اور سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم پر مکمل نظر رکھے گی اور آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ کے تحت جہاں کہیں بھی رولز، ایکٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو ان کی نسبت رپورٹ نامزد افسران کو کریں گے جو کارروائی کرنے کے پابند ہونگے۔ مانیٹرنگ کمیٹی کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ کسی بھی ادارہ، سیاسی کارکن یا جماعت کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہونے پر یا کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا علم ہونے پر اپنی رپورٹ اس نسبت آفیسر رپورٹ گرہندہ کو پیش کریں گے۔ رپورٹ گرہندہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ سر سری انکوائری کے بعد اگر یہ باور کرتا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے توہ متعلقہ شخص کو پچاس ہزار روپے تک جرمانہ کی سزا مطابق رولز دے سکتا ہے۔ دوسری بار اس قسم کی شکایت کسی شخص کے بار ے میں موصول ہونے پر آفیسر رپورٹ گرہندہ الیکشن کمیشن کو مطلع کرے گا اور الیکشن کمیشن متعلقہ شخص کے خلاف مطابق ضابطہ کارروائی عمل میں لا سکتا ہے جو متعلقہ شخص امیدوار خلاف ضابطہ کارروائی کے ساتھ ساتھ جس امیدوار کا وہ حامی ہے اس کی نااہلی کی کارروائی پر بھی منتج ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close