وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ٹیوٹا کے مرکزی دفتر کا دورہ، سکل اینڈ سٹیچنگ، پروڈکشن سینٹر سمیت شعبہ جات کا معائنہ کیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیر تعلیم و ٹیوٹا دیوان علی چغتائی کے ہمراہ اے جے کے ٹیوٹا کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے مرکزی دفتر میں سکل اینڈ سٹیچنگ، پروڈکشن سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور انسٹیٹیوٹ میں زیر تعلیم تربیت حاصل کرنے والے طلبہ سے گفتگو بھی کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے آفس میں قائم ڈسپلے سنٹر میں رکھے سامان جو کہ wood working اور wood carving کی بنی ہوئی اشیاء اور نمدہ، گبہ سازی اور شال بافی کے پراڈکٹس کا معائنہ کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو محکمہ ٹیوٹا کے حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے محکمہ ٹیوٹا کی کوششوں کو سراہتے ہوے مزید بہتری کی ہدایات دیں،سٹاف اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ دور صرف ٹیکنالوجی کا ہے جو قومیں وقت کے ساتھ ساتھ خود کو جدید تعلیم سے آراہستہ نہیں کرتی وہ ترقی نہیں کر سکتی اس لئے ہمیں وقت کے ساتھ خود کو فتی تعلیم سے ہمکنار کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فنی تعلیم روزگار کابہترین ذریعہ ہے، ٹیوٹا کو جدید طرز پر فحال ادارہ بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروکار لائے جایں گے تاکہ یہ ادارہ بے روزگار نوجوانوں کو فنی تعلیم دے کر ان کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کے زیر اہتمام تیار کردہ مصنوعات کو ٹوازرم کے ساتھ لیزان کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ڈسپلے سنیٹرز قائم کیے جائیں تاکہ بہتر طورپر سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کشمیر ہنڈی کرافٹس نمدہ، گبہ، وڈ کارونگ، اور شال بافی کو پاکستان اور پوری دنیا میں متعارف کروایا جا سکے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ سپیشل اسسٹنٹ فنانشل سید وارث گیلانی، معاون خصوصی برائے فلاح و بہبود خواتین لائبہ کوثر،معاون خصوصی برائے فلاح و بہبود خواتین ضلع مظفرآباد شمائلہ حیدر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں