مظفر آباد، وزیر اعظم تنویر الیاس عوام میں گھل مل گئے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اپنے شیڈول سے ہٹ کر مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں میں گھل مل گئے، عوام نے وزیراعظم کو جب اپنے درمیان دیکھا تو انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور انہیں ریاست کا بہترین وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کو شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلیے تجاویز دیں۔

جنہیں وزیراعظم نے نہایت توجہ سے سنا اور شہریوں کو کہا کہ یہ حکومت آپ کی حکومت ہے آپ اس کی بہتری کیلیے تجاویز دیں میں وقتا فوقتاً شیڈول سے ہٹ کر شہر کا دورہ کیا کروں گا، وزیر اعظم نے کمشنر اور چیئرمین ایم ڈی اے کو تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش اور دارالحکومت کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کو مختلف زونز میں تقسیم کر کے اسکی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے، شہر کی صفائی ستھرائی اور تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہر کو دلکش بنایا جائے، وزیراعظم نے مظفرآباد شہر میں بجلی کی بے ہنگم تاروں اور غیر ضروری بینرز بھی ہٹانے کے ہدایت بھی کی اور بارہ دری کو دوبارہ بحال کر کے وہاں ٹورسٹ پوائنٹ قائم کرنے سے متعلق ہدایت کی،چھتر سے زیرو پوائنٹ تک شہر کو سجاوٹ کے ذریعے خوبصورت بنانے کیلیے اقدامات کئے جائیں انہوں نے ایم ڈی اے اور مونسپل کارپوریشن کو تمام وسائل کی فراہمی اور مظفر آباد کے نالوں کی فوری صفائی کی بھی ہدایت کی۔اس موقع کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن، چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی،وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ سردار افتخار رشید بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close