مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن، ایڈیشنل آئی جی طاہر قریشی، ایس پی خواجہ امیر الدین نے ملاقات کی،پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس کے دوران سائبر کرائمز پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں سائبر کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر بریفننگ دی،
وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے سائبر کرائمز کے معاملات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام اضلاع میں ہدایت کریں کہ اس معاملے پر کسی طرح کی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کچھ افراد نے سوشل میڈیا کو پگڑیاں اچھالنے کا آلہ بنایا ہوا ہے جن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قانون کے مطابق تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ ملاقات میں پولیس ریفارمز، شہر میں امن و امان کی صورتحال، بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں