آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں کشمیر میں اکتیس سال بعد بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کے لئے انتخابی شیڈول جاری ہوگیا۔ 27 نومبر کو آزاد کشمیر بھر میں ایک ہی دن پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمشن نے شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی چودہ سے اکیس اکتوبر تک جمع کرائی جا سکیں گے بائیس اکتوبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی بعد اسی روز امیدواروں کی فہرست آویزان کی جائیں گی امیدوارں کے کاغذات نامزدگی کے بارے اعتراض اور اپیل پچیس اور چھبیس اکتوبر کو وصول کی جائیں گی

چھبیس سے اٹھائیس اکتوبر تک اعتراضات پر سماعت کی جائیں گی انتیس اکتوبر کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے اکتیس اکتوبر کو حتمی فہرست جاری کر کے امیدواروں کو انتخابی نشان مختص کئے جائیں گے ستائیس نومبر کو صبح آٹھ بجے سے پانچ بجے تک پولنگ ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close