مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان آزاد جموں وکشمیر رورل سپورٹ پروگرام کو مزید فعال بنانے اورعوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔
آزاد جموں وکشمیر رورل سپورٹ پروگرام کے چیف عمر شہزاد جرال نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس سے ملاقات. کے دوران ادارہ کی کارکردگی اور آمدہ پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔عمر شہزاد جرال نے وزیر اعظم سردار تنویرالیاس خان سے وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ملاقات کے دوران اے جے کے آر ایس پی کے قیام کے اغراض و مقاصد موجودہ صورتحال اور آئیندہ کے لائحہ عمل سمیت مالی مشکلات کے حوالہ سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا وزیراعظم نے مختصر عرصے میں ادارہ کو فعال بنانے اور دیہی آبادی کے مسائل سے بھی وزیر اعظم آزادکشمیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم سردار تنویرالیاس خان نے مختصر ترین عرصے میں رورل سپورٹ پروگرام کو فعال بنانے اور اس کے جملہ زیر التوا معاملات کو بطریق احسن یکسو کرنے پر سی ای او کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت ان اداروں کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتی ہے اور دیہی آبادی کی ترقی کیلئے رورل سپورٹ پروگرام کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے جس پر سی ای او اے جے کے رورل سپورٹ پروگرام نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں