وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکومتی کارکردگی پر تشہیر کے لیے وزراء، مشیروں کو اہم ٹاسک سونپ دیا، عوامی عہدوں پر تقرریاں کر کے پارٹی کارکنوں کو مطمئن کرنے کے اقدمات تیز

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان اپنی حکومتی کارکردگی سے متعلق رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلئے اپنی کابینہ کے وزراء مشیروں کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے جبکہ صوابدیدی عہدوں پر نئی تقرریاں کر کے پارٹی کارکنوں کو بھی مطمئن کرنے کے حوالے سے اقدامات تیز کردیئے ہیں وزیر آزادکشمیر سردار الیاس نے وزیرخرانہ ماجد خان اور پروفیسر تقدیس گیلانی کو ترجمان برائے حکومتی امور کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں ۔

وزیر قانون فہیم ربانی، معاون خصوصی برائے اطلاعات رفیق نیر اور توصیف عباسی سیاسی و پارلیمانی امور پر وزیراعظم کے ترجمان مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔سیدہ نائلہ گردیزی کو باغ اور پونچھ ڈویژن کے لیے معاون خصوصی برائے وومن سکل ڈیولپمنٹ اینڈ امپاورمنٹ مقررکیا گیا ہے سمیرا صدیق ضلع سدھونتی اور حویلی کے لیے معاون خصوصی برائے وومن سکل ڈیولپمنٹ اینڈ امپاورمنٹ مقررکرنے کے علاوہ شمائلہ افتخارکو ڈسٹرکٹ مظفرآباد کے لیے معاون خصوصی برائے وومن سکل ڈیولپمنٹ اینڈ امپاورمنٹ مقررکیا گیا ہے آج جاری کیے گئے مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق سردار افنان نواز پونچھ ڈویژن کے لیے معاون خصوصی برائے سیاحت ،صداقت حیات کووزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تعلیم ،عبدالحفیظ خان وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے ٹرانسپورٹ ،گرین اینڈ کلین کشمیر جبکہ سید صداقت حسین شاہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے جنگلات مقررکیئے گئے ہیں تمام تقرریوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئےہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close