آزاد کشمیر، مسلسل غیر حاضری کی پاداش میں 4 میڈیکل افسران کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) چیف سیکرٹری آزاد کشمیرمحمد عثمان چاچڑ نے مسلسل غیر حاضری کی پاداش میں 4 میڈیکل آفیسران کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ ایک میڈیکل آفیسر کو تنخواہ، الاؤنسز اور تربیت پر اُٹھنے والے جملہ اخراجات تحت ضابطہ واپس کرنے کا حکم۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی جانب سے محکمہ صحت کی فیمیل میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر رفعت حیات، ڈاکٹر سائرہ مسرت اور ڈاکٹر فاطمہ نعمان کو حکومت کی سرکاری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے جبکہ ڈاکٹر ثمرہ رحمت کو نہ صرف نوکری سے برخاست بلکہ تنخواہ، الاؤنسز اور تربیت پر اُٹھنے والے جملہ اخراجات بھی مال گزاری ایکٹ کے تحت وصول کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔

چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری امور میں غفلت و کوتاہی برتنے والے اور غیر حاضر سرکاری ملازمین کی فی الفور تفصیلات فراہم کرتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو قانون کے مطابق تحریک کی جائے۔ سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close