آزاد کشمیر، وادی نیلم، شمکولی، مسافر جیپ جاگراں نالے میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کی وادی نیلم میں شمکولی کے مقام پر مسافر جیپ جاگراں نالے میں گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وادی نیلم میں کٹن جاگراں روڈ پر مسافر جیپ شمکولی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر جاگراں نالے میں جاگراں جیپ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے۔ جیپ حادثہ میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا دیا ہے۔

سنگلاخ چٹانوں اور دشوار گزار راستہ کے باعث زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو کرنےوالی ٹیموں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا نیلم ویلی جاگراں میں جیپ حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے ۔

وزیر اعظم سردار تنویرالیاس خان نے جاگراں حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close