آزاد کشمیر، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پر ایوان میں حملہ، وزیر قانون سردار فہیم ربانی کی اسمبلی رکنیت معطل

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر پر ایوان میں حملہ کرنے کی پاداش میں آزادکشمیر کے وزیر قانون سردار فہیم اختر ربانی کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی گئی۔

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کی تحریک وزیر قانون سردار فہیم اختر ربانی کی رخصت کی درخواست مسترد اور اسمبلی کی رکنیت رواں اجلاس کیلئے معطل کر دی گئی ۔

سپیکر قانون ساز چوہدری انوار الحق کی صدارت میں اپوزیشن کی ریکوزیشن پر منعقدہ اجلاس کے دوران قواعد انضباط کار کے قاعدہ 227 کے تحت قاعدہ 184 کو معطل کر کے قواعد 206 کے مطابق وزیر قانون کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے سے متعلق تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی

اجلاس کے دوران اپوزیشن نے حکومتی اراکین اسمبلی کی عدم توجہی کا بھر فائدہ اٹھایا متحدہ اپوزیشن نے وزیر قانون کو آزادکشمیر کابینہ سے بھی برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close