مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر میں سبز درختوں کی کٹائی پر پابندی کے باوجود وادی نیلم میں جنگلات کی بے دریغ اور غیر قانونی کٹائی کے خلاف آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک التوا بحث کیلئے منظور کر لی گئی ۔
وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی میاں عبدالوحید کی تحریک التواء کا جواب دیتے ہوئے وزیر جنگلات محمد اکمل سرگالہ نے کہا کہ جنگلات ہماری ریاست کا بڑا اثاثہ ہیں اس قومی دولت کے تحفظ کیلئے حکومت نے سبز درختوں کی کٹائی اور چینسہ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے جنگل کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑی کی سمگلنگ میں ملوث محکمہ جنگلات کے 18 آفیسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات ماحول کے لئے بھی بہت اہم ہیں۔ جنگلات کی کٹائی روکنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے لیے بنائی گئی ایوان کی کمیٹی کے اجلاس میں تاخیر کاسپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نےسخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسمبلی کمیٹی کا اجلاس جلد از جلد اجلاس بلانے کی ہدایت کی وزیر جنگلات محمد اکمل سرگالہ نے ایوان کو یقین دھانی کرائی کہ حکومت جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں