آزاد کشمیر میں سینئر بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ جاری، کون کہاں تعینات ہوا؟ جانیئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) حکومت آزادکشمیر کی جانب سے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے اکھاڑ پچھاڑ ،تبادلوں اور تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر نیلم خواجہ اعجاز احمد اور ڈپٹی کمشنر حویلی سید اشفاق گیلانی کو بھی تبدیل کردیا گیا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر نیلم خواجہ اعجاز احمد کو تبدیل کرکے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا

سیکرٹری بورڈ آف ریونیوطاہر محمود ڈپٹی کمشنر نیلم تعینات کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر حویلی سید اشفاق گیلانی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری (جنرل) ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے ساجد اسلم کو ڈپٹی کمشنر ضلع حویلی تعینات کیا گیا یے آزادکشمیر کے اہم عہدوں پر تعینات بڑے افسروں کے تبادلوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close