مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں ایک نیا سیاسی تنازعہ شروع ہونے کی باز گشت سنائی دینے لگی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور صدرِ آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے درمیان اختلافات کا باعث بننے والے میرپور ترقیاتی ادارہ کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری عمران خالد کو مزید تین سال کیلئے میرپور ترقیاتی ادارہ کے ایم ڈی کے عہد تعینات کر دیا گیا۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سیاسی حریف اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر چوھدری محمد سعید کے بھانجے عمران خالد کو ایک سال کیلئے ڈائریکٹر جنرل میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کرنے کے معاملہ پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے وزیراعظم تنویر الیاس کے ساتھ شدید اختلافات کے بعد عمران خالد کے کنٹریکٹ توسیع کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا تھا وزیراعظم آزادکشمیر سردار نے دوبارہ عمران خالد کو میرپور تر قیاتی ادارہ کا چیئرمین تعینات کرکے ایک نئے سیاسی تنازعہ کی بنیاد رکھ دی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں