بھارتی غیر مسلم کرکٹر کی جانب سے مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

نئی دہلی (پی این آئی) عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر جہاں مسلمانان عالم خوشیاں منا رہے ہیں وہاں غیر مسلم بھی ہمارے آقا دو جہاں کی بڑائی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپینر ہربھجن سنگھ نے ولادت النبی ﷺ کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ٹویٹر پر ہربھجن سنگھ نے ولادت النبی ﷺ کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں پیغمبر محمد ﷺ کی پیدائش پر سب کو دل کی گہرائیوں سے عید میلاد النبی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ اس مبارک دن کے وسیلے سے ہماری زندگی میں روشنی، امید، امن اور خوشحالی لائے اور ہمیں نبی ﷺ کی تعلیمات پر چلنے کے ساتھ ہم آہنگی اور اجتماعی فلاح کی راہ پر گامزن کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close