مظفر آباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر بھر میں محسن انسانیت، رحمت اللعالمین اور اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔
جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےسلسلہ میں گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی درمیان شپ میلاد مصطفی ﷺ ریلیوں، جلوسوں اور سیرت کانفرنسز اور درود پاک کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگیں گئیں ۔
دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام مسجد خادم الحرمین شریفین مرکزی عید گاہ میں پرچم کشائی کی گئی۔ پرچم کشائی کے بعد کشمیر کی آزادی، ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لئے اجتماعی دعا کی گئیں آزادکشمیر کے شہر اقتدار مظفرآباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا سب سے بڑا جلوس سلطانی مسجد سے برآمد ہوا جو مدینہ مارکیٹ کے روائیتی راستہ چکر لگا کر اپر اڈہ لال چوک میں اختتام پذیر ہوا جہاں پر عظیم الشان قومی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جلوس میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد، صدر سیرت کمیٹی عتیق کیانی، صاحبزادہ جاوید منان قریشی، میاں عتیق جھاگوی ودیگر نے کی۔ ماہ ولادت محمد مصطفی ﷺ کی مناسبت سے ریاست بھر کی مساجد، بازاروں،سرکاری و نجی عمارتوں، چوک چوراہوں اور گلیوں کو سجایا گیا تھا۔
آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع جہلم ویلی ہٹیاں بالا، نیلم ،باغ، حویلی، سدھنوتی، پونچھ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بھی عاشقان رسول نے میلاد مصطفیٰ ریلیوں ، محافل میلاد اور سیرت النبیﷺ کانفرنسز کا انعقاد کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی عقیدت اور والہانہ محبت کا اظہار کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں