آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کر لیا گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری انوار الحق نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اسمبلی کا اجلاس 11 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری انوار الحق نے عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 27 کے ضمن 4 کے تحت حاصل اختیارات کو بروے کار لاتے ہوئے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 11 اکتوبر بروز منگل بوقت 10 بجکر 30 منٹ پر طلب کیا ہے۔ سیکرٹری اسمبلی نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close