مظفرآباد (پی آئی ڈی) شہدائے زلزلہ2005کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گزشتہ شب یادگار شہدائے زلزلہ برج مظفرآباد پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر8 اکتوبر 2005کے قیامت خیز زلزلے کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہدا کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمدتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سیکرٹری ایس ڈی ایم اے شاہد ایوب،ایڈیشنل آئی جی طاہرمحمود قریشی، کمشنر مسعودالرحمان، ڈی آئی جی عرفان مسعود کشفی،ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہا س، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد طاہر ممتاز، ندیم جنجوعہ سمیت سرکاری افسران و سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں ایس ڈی ایم اے کی جانب سے قدرتی آفات سے آگاہی کے حوالہ سے خصوصی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ 2005 کے زلزلہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 2005 کے ہولناک سانحہ کے بعد جس طرح دنیا اور بالخصوص پاکستانی قو م نے ہماری مدد کی اس کی مثال نہیں ملتی۔اس رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنا ہے۔ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں بہتر پلاننگ کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2005 کے زلزلہ کو نصاب میں شامل کیا جانا ضروری ہے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ یادگار شہدا پل پر تقریب کا سلسلہ مسعود الرحمان اور عرفان مسعود کشفی نے شروع کیا اسکوقومی تقریب تک لے جانا ہے۔تقریب کا انعقادانتظامیہ اور ایس ڈی ایم اے کی جانب سے کیا گیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں