مظفر آباد، مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام میلاد مصطفیٰ ریلی نے سماں باندھ دیا، فضا مرحبا یا مصطفیﷺ‘ سیدی مرشدی یانبی یانبی ﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) میلاد مصطفیٰ ریلی آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلہ عاشقان رسول نے عظیم الشان میلادالنبی ﷺ ریلی نکال کر سماں باندھ دیا شہر کی فضا مرحبا یا مصطفیﷺ‘ سیدی مرشدی یانبی یانبی ﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ہزاروں عاشقان رسول کی اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت میلادریلی میں شریک ہوئے۔

پیغمبر اسلام،رحمت اللعالمین حصرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے سلسلہ میں آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں میلاد مصطفیٰ ریلی نکالی گئی ۔مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام مرکزی عید گاہ سے نکالی ریلی میں شریک ہزاروں عاشقان رسول نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر شہر کی مختلف شاہراہوں نبی پاک سے اپنی محبت کا اظہار درود پاک کا ورد اور نعرے لگا کر کیا ۔

ریلی سنٹرل پلیٹ قلعہ روڈ سے چہلہ اور سماں بانڈی سے ویسٹرن بائی پاس سے گزرتے ہوئے نلوچھی پل ، گھڑی پن چوک ، طارق آباد بائی پاس روڈ کے گزرتے ہوئے عیدگاپہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی

اس موقع پر شرکاء ریلی آمد مصطفی ﷺ مرحبا مرحبا،سرکار ﷺ کی آمد مرحبا مرحبا کے فلگ شگاف نعرے لگائے اور حضور نبی کریم پر درود بھیج کر نور کا سماں پیدا کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close