مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے تاریخی مقام شاردا کی ہونہار طالبہ ارم اخترایوب کی توجہ دلانے پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس سے گرلز انٹرکالج شاردہ کو ڈگری کالج کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا ۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے آگاہی سے متعلق منعقدہ تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ ارم اختر ایوب نے یونیورسٹی کالج گراونڈ میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے شیلڈ وصول کرتے ہوئے وزیراعظم کو بتایا کہ شاردہ میں گرلز ڈگری کالج نہ ہونے کے باعث اکثر طالبات مزید تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں ۔
وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے طالبہ کا مطالبہ فوری طور پر پورا کرتے ہوئے گرلز انٹر کالج شاردہ کو ڈگری کالج کا درجہ دینے کا اعلان کرکے شاردہ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کی اعلیٰ تعلیم کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور کر دی ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں