آزاد کشمیر پولیس کے تین بڑے افسروں کو تبدیل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

 

مظفر آباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر پولیس کے تین بڑے افسروں کو تبدیل کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر عرفان مسعود کشفی ڈی آئی جی ریجن مظفرآباد کی خالی پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل ریزرو اور رینجرز پولیس شہریار سکندر کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔

 

 

 

جبکہ حال ہی میں سروسز اینٍڈ جنرل ایڈ منسٹریشن سے منسلک کیئے گئے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد خان کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ریزرو، رینجرز تعینات کیا کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close