مظفرآباد (آئی اے اعوان) 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلہ کے شہدائے کی 17ویں برسی کے موقع پر آزاد کشمیر میں فضا سوگوار ہو۔گئی۔ شہداء کے ورثاء کے دکھ تازہ ہو گئے اور انکھیں پرنم ہو گئیں شہداء زلزلہ کی یاد میں سب سے بڑی دعائیہ تقریب یونیورسٹی کالج گراونڈ مظفرآباد میں منعقدہ ہوئی وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے شہداء زلزلہ کی یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب کے دوران 08:52منٹ پر سائرن بجائے گئے۔ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان، وزراء حکومت خواجہ فاروق احمد، چوہدری محمدرشید، چوہدری اکبرابراہیم،نثار انصر ابدالی، ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد، چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ، سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات، این جی اوز، طلباء و طالبات، سول و فوجی حکام، اہلیان شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر بھرکے سکولوں میں تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈ تقسیم کیں جبکہ دیگر عمدہ کارکردگی دکھانے والوں میں اعزازی شیلڈزبھی تقسیم کیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے تقریری مقابلوں میں پوزیشنز لینے والوں کے لیے 15,15 ہزار روپے جبکہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف پڑھنے والوں کے لیے 35,35 ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے شہدائے زلزلہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں