آزاد کشمیر کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، سیرت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کتابیں لکھنے والوں کو بڑا انعام دیا جائے گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اعلان

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ نبی رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلام دنیا کے تمام انسانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔ آزادکشمیر کو ریاست مدینہ کے طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ سیرت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کتابیں لکھنے والوں کو بڑا انعام دیاجائیگا۔آزادکشمیر میں رحمت العالمین اتھارٹی کے ثمرات جلد نظر آئیں گے، آزادپتن پل کو باب رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلام کے نام سے منسوب کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی راجہ منصور خان، سید ذیشان حیدر، مرکزی سیرت کمیٹی، انجمن تاجران و دیگر حکام بھی شریک تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ سیرت کمیٹی کی ربیع اوّل اور سیرت محمدی پر تقریبات کے انعقاد کے لئے سیرت کمیٹی کے فنڈز میں فوری طور پر اضافے کا اعلان کرتا ہوں۔قرآن و سنت کی ترویج کے لئے حکومت کی پوری مشینری سمیت ہمہ وقت حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر تقریب میں تلاوت کلام پاک کے بعد درود ابراہیمی کو لازم قرار دیا ہے اس کو ہر سطح پر رضاکارنہ نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معلمین قرآن کے سکیل کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔ مرکزی اور ضلعی سیرت کمیٹی ہاء کی بھرپور معاونت کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close