مظفرآباد (پی آئی ڈی) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2005 کے شہداء کی برسی کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مظفر آباد میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں وزیر بحالیات، سِول ڈیفنس و سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ چوہدری اکبر ابراہیم، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد، سیکرٹری ایس ڈی ایم اے محمد شاہد ایوب ودیگر نے شرکت کی۔
آگاہی واک میں سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سول ڈیفنس، ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122، واٹر ریسکیو، بوائز اسکاوٹ، گرلز گائیڈ، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی، المصطفی ویلفیئر سوسائٹی، مسلم ہینڈز و دیگر NGOs، ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات اور سول سو سائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام الناس میں قدرتی آفات سے آگاہی، تیاری اور حکمت عملی کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے۔واک کے اختتام پر فلیگ مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی وہیکلز نے حصہ لیا۔ اس کا مقصد عوام کو ایمرجنسی اداروں کے دستیاب وسائل سے آگاہی دینا تھا جو کہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت دستیاب و تیار رہتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں