آزاد کشمیر پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو گئے، وزیر اعظم تنویر الیاس نے سابق وزیر اعظم عبد القیوم نیازی کی سکیورٹی واپس لے لی، شو کاز بھی جاری کرا دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف انتشار کا شکار ہو گئی۔ سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے درمیان اختلافات بڑھ گئے۔ اسمبلی کے فلور پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف تقریر کیوں کی؟ اس جرم میں قیوم نیازی سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی گورننگ باڈی نے سردار عبدالقیوم نیاز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے حالیہ تقریر میں پی ٹی آئی کے ایم ایل ایز کو اکسانے کی کوشش کی کہ وہ وزیراعظم کے خلاف بغاوت کریں

۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا آئین ہر ممبر کو پابند کرتا ہے کہ وہ پارٹی کے اندرونی معاملات پبلک فورم پر زیر بحث نہ لائے۔

آپ اپنے پارٹی ڈسپلن اور پالیسی کے مغائر طرز عمل کی تسلی بخش وضاحت پاکستان تحریک انصاف کی گورننگ باڈی کو پندرہ ایام کے اندر اصالتا یا تحریری طور پر پیش کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close