مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر حکومت نے انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں صفر نتائج دینے والے 148 سرکاری ہائی سکولوں کے پرنسپلز، صدر معلمیں، صدر معلمات کو فوری طور پر معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ۔ ڈویژن کی سطح پر تین سینئر افسروں کو انکوائری آفسر مقرر کردیا گیا ہے آزاد جموں وکشمیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کیے کے نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے ایسے 148 ہائی سکولوں کے پرنسپلز، مستقل و انچارج صدر معلمین اور صدر معلمات کو معطل کیا گیا ہے جن کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج صفر آئے ہیں ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فرائض میں غلفت،لاپرواہی اور اپنے ماتحت سٹاف کو کنٹرول نہ کرنے کے مرتکب ہونے کی پاداش میں معطل کیے گئے 148 صدر معلمین صدر معلمات اور پرنسپلز کی انکوائری کیلئے ڈویژن کی سطح پر تین سینئر افسران کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
سینئر ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم قاضی عنایت علی پونچھ ڈویژن، سید طفیل حسین بخاری چیئرمین آزاد جموں و کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کو میرپور ڈویژن جبکہ محترمہ رشیدہ خانم ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نسواں میرپور کو مظفرآباد ڈویژن کیلئے انکوائری افسر مقرر کیا گیاہے
ناقص کارکردگی کی بنیاد پر آزادکشمیر کے 10 اضلاع جن تعلیمی اداروں کے صدرمعلمین ،صدر معلمات اور پرنسپلز کو معطل کیا گیا ہے
ان میں ضلع کوٹلی پہلے ضلع پونچھ دوسرے اور ضلع مظفرآباد تیسرے نمبر پر ہے ضلع کوٹلی کے 34 ،ضلع پونچھ کے 32 ،ضلع مظفرآباد کے 16 ،میرپور کے 12 بھمبر کے 12 ، ضلع باغ کے 12 ،ضلع سدھنوتی 11. حویلی کے 8 ،ضلع نیلم کے 6 اور وزیر تعلیم سکولز دیوان علی چغتائی کے آبائی ضلع جہلم ویلی کے 3 تعلیمی ادارے شامل ہیں ، معطل کیے گئے 148 پرنسپلز صدر معلمین اور صدر معلمات 45 صدر معلمات بھی شامل ہیں ضلع نیلم سے 1 مظفرآباد سے 3 میرپور سے 1 بھمبر سے 5 پونچھ سے 11 کوٹلی سے 16 سدھنوتی سے 3 ضلع حویلی سے 2 باغ سے 3 صدر معلمات کو معطل کیا گیا ہے جبکہ ضلع جہلم ویلی سے کسی صدر معلمہ کو معطل نہیں کیا گیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں