مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے فلور پر قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور پی ٹی آئی کے راہما سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے معافی مانگ لی۔ وزیراعظم کو سب نے معاف کردیا البتہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر قانون سردار فہیم اختر ربانی کی برطرفی کا مطالبہ اور قائد حزب اختلاف چوہدری لیطف اکبر پر زکواة لینے کے الزام کی تحقیقات استحقاق کمیٹی کے ذریعے کرانے کا معاملہ ابھی باقی ہے ۔
آزادکشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے مطالبہ پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے معافی مانگ کر اپنے قائد عمران خان کی روایت کو پورا کر دیا۔ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے خلاف توہین آمیز الفاظ پر معذرت کی ۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر پر وزیر قانون سردار فہیم اختر ربانی کے حملے اور سپیکر چیمبر میں سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی اور سپیکر چوہدری انوار الحق کے ساتھ تلخ کلامی پر معافی مانگ کر آزادکشمیر میں سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے میں پہل کرنے پر مجبور ہوئے۔ چوہدری لطیف اکبر راجہ محمد فاروق حیدر اور عبد القیوم نیازی نے وزیراعظم کی معذرت قبول کر لی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں