معروف آسٹریلین صحافی رانيا ابو زيد کا دورہ مظفرآباد، مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ میں مقیم کشمیری مہاجرین پر بریفنگ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) معروف آسٹریلین صحافی رانيا ابو زيد کا دورہ مظفرآباد، مہاجرکیمپ ٹھوٹھہ میں کمشنر بحالیات چوہدری محمد فرید نے انہیں آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم کشمیری مہاجرین اور کیمپ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیر کونسل یورپین یونین علی رضاسید بھی انکے ہمراہ تھے۔ مس رانيا ابو زيد نے دریں اثناء کیمپ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

دستکاری سینٹر میں خواتین کی جانب سے بنائی گئی مصنوعات دیکھیں اور رہائشی کیمپ سمیت دیگر حصے بھی دیکھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ سینٹر ٹھوٹھہ نے روایتی کشمیری تحفہ بھی دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close