راجہ فاروق حیدر پر حملے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری، فہیم ربانی کی وزارت سے برطرفی، اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان پر قانون ساز اسمبلی میں وزیرقانون سردار فہیم اختر ربانی کے حملے کے خلاف آج دوسرے روز بھی متحدہ اپوزیشن کی اپیل آزادکشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ اپوزیشن راہنماؤں نے وزیر قانون کی کابینہ سے برطرفی اور اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت تمام اضلاع میں متحدہ اپوزیشن کی کال پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مظفرآباد میں بڑا مظاہرہ آزادی چوک میں کیا گیا مظفرآباد میں تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن کے کارکنوں کے درمیان بڑا تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا البتہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بچانے کے معاملہ پر متحدہ اپوزیشن کے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے آزادکشمیر بھر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو۔

سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر اور پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف تحریک عدم اعتماد جکد اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان کیا

متحدہ اپوزیشن راہنماؤں نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے فوری مستعفی ہونے وزیر قانون کی برطرفی اور اسمبلی رکنیت معطل کرکے اعلیٰ سطحی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں