مظفرآباد، ریٹائرڈ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سردار فہیم احمد کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد

مظفرآباد (آئی اے اعوان) ریٹائرڈ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سردار فہیم احمد خان کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس مظفرآباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے فہیم احمدخان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر پولیس کے قابل پولیس افسر رہے ہیں اور انہوں نے آزادکشمیر پولیس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انکے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر فہیم احمد خان نے آئی جی آزادکشمیر اور دیگر شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور اپنی سروس کے مختلف واقعات بیان کیے اور افسران کو میرٹ پر کام کرنے کی نصیحت کی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے فہیم احمد خان کو شیلڈ اور تحائف بھی دیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close