کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ ملٹرائزڈ علاقہ ہے جہاں بنیادی انسانی حقوق مسلسل پامال ہو رہے ہیں، فاروق صدیقی

ڈیلاس(پی این آئی)کشمیر گلوبل کونسل کے صدر فاروق صدیقی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جن قوموں نے اپنے تاریخ اور ثقافت کو خود نہیں بچایا آج ان کی کہیں شناخت باقی نہیں ہے۔ آج مختلف قوموں کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ دنیا بھر میں طاقت کے زور پر تباہی پھیلا سکیں۔ کشمیر میں سات دہائیوں سے زائد غیر ملکی ناجائز قبضہ جاری ہے جہاں تین نیو کلیئر طاقتوں نے جموں کشمیر ک تقسیم کر کے متنازعہ بنا رکھا ہے،

ڈیڑھ کروڑ سے زائد عوام غیر ملکی قبضے میں ہے، کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ ملٹرائزڈ علاقہ ہے جہاں بنیادی انسانی حقوق مسلسل پامال ہو رہے ہیں، ہندوستان ، ایران اور پاکستان کے پاس جموں کشمیر کے علاقے تقسیم ہیں ، فاروق صدیقی نے ایک سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے متنازعہ علاقے کے مستقبل کا فیصلہ دنیا نے ابھی تک نہیں کیا جبکہ روس اور یوکرائین جنگ ہو یا دنیا میں مختلف ملکوں کے اور تنازعات ہوں ان پر بین الاقوامی برادری فوری متوجہ ہو جاتی ہے، کشمیر تنازعے کی وجہ سے دنیا میں تیسری عالمی جنگ ہو سکتی ہے جسکی وجہ سے پوری دنیا خطرے میں ہو گی، روس کے سربراہ نے یوکرائن تنازعے میں واضح الفاظ میں اظہار کیا کہ انہیں دنیا کی پرواہ نہیں ، انکے لیے یوکرائن زیادہ اہم ہے اور بڑی جنگ بھی ہو سکتی ہے۔ فاروق صدیقی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ جموں کشمیر کی عوام کو آزادی اور بنیادی حقوق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close