آزاد کشمیر، ریٹائرڈ پولیس آفیسر کو چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ریونیو مقرر کیوں کیا؟ وزیر خزانہ عبدالماجد کے وزیراعظم تنویر الیاس سے اختلافات شدید ہوگئے، مستعفی ہونے کی دھمکی

 

مظفرآباد (آئی اے اعوان) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سردار فہیم احمد خان کو ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ریونیو کیوں تعینات کیا۔ وزیر خزانہ عبد الماجد خان کے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس سے اختلافات پیدا ہو گئے۔

 

 

 

وزیر خزانہ نے وزارت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ عبدالماجد خان وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے ناراض ہوگئے ہیں عبدالماجد خان کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ان کو اعتماد میں لیئے بغیر سردار فہیم احمد کو چیئرمین سی بی آر تعینات کیا ہے وزیر خزانہ نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس پر واضح کیا ہے کہ اگر انھوں نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو وہ باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو بھجوا دیں گے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close