وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا راجہ فاروق حیدر سے رابطہ، آج کے واقعہ پر معزرت کر لی، بڑا بھائی کہہ دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیر قانون سردار اختر ربانی کی طرف سے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان پر حملہ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے فوری ردعمل سامنے آ گیا۔
وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ آج جو ہماری قانون ساز اسمبلی میں واقعہ پیش آیا

اس کے حوالے سے میں نٓے ابھی راجہ فا روق حیدر سے بات کی ہے میں ابھی وڈیو بیان بھی ریکارڈ کروا رہا ہوں راجہ فاروق حیدر صاحب جہاں ہمارے ملک کے بڑے پارلیمٹرین میں سے ہے سارے لوگ جانتے ہے کہ میں راجہ فاروق حیدر صاحب کا دلی احترام کرتا ہوں ان کو سلیوٹ بھی کیا ہے اور ہ اس کے مستحق بھی ہے پچھلے دنوں باغ میں سید خادم علی رحمتہ اللہ جو شہید اول ان کی برسی کے موقع پر کہاں کہ راجہ فاروق حیدر ایک دبنگ لیڈر ہے جو اس وقت ہمارےپاس موجود ہے انہوں نے جو بات کرنی ہوتی ہے وہ کرتے ہیں ہیٹ آف موومنٹ میں یہ چیز ہوگی میں اور ہماری پارٹی ان کو بڑے بھائی کا درجہ دیتی ہے میں نے ابھی ان س معذرت کی ہے دلی طورپر معذرت کی میں نے ان سے کہا کہ یہ ہیٹ آف موومنٹ میں ہوگیا

اس کو ڈی ایکلیٹریٹ بھی کرنا ہے میں نے اپنے کارکنوں کو بھی کہا کہ میں نے معذرت کی ہے انہوں نے قبول کیا ہے انہوں نے کہاکہ یہ چیزیں ڈیکلیریڈ ہونگی میں سارے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے لوگوں سے اور کسی دوسری پارٹی کا بھی کوئی ورکر ہے ان سے بھی یہ کہوں گا یہ جو چیز ہوگی اس کو ڈی فیوز کرنا ہے جو سیاسی رہنما فیصلہ لے لیں ہم سب کو اس کو فالو کرنا ہوتا ہے آپ سب لوگوں سے گزارش ہے کہ اس کو فالو کریں ان سے ہم نے معذرت کی ہے اور انہوں نے قبول کی ہے میں جب سگنل رینج میں آیا تو میں وڈیو بیان بھی جاری کروں گا میری سب سے گزارش ہے کہ اپنی نارمل روٹین کی طرف جائیں اور شہر کے انٓدر اس وقت باہر کے ڈیگلیشن بھی ہے ہمیں اپنی روایات کو برقرار رکھنا ہے مہمان نوازی وغیرہ کے لیے ہمارا شملہ اونچا رہنا چاہئیں

راجہ صاحب بھی اس شان آن بان کو برقرار رکھیں گے اس لیے میں نے راجہ صاحب کو کہا کہ میرا جو آپ سے رشتہ ہے اسمبلی کے انٓدر اور باہر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہم بھی آپ کا احترام کرتے ہیں ہیڈ آف دی مووومنٹ میں سردار فہیم اختر ربانی جو لاء منسٹر ہے ان سے ہوا ان کے والد بھی اس ملک کے بڑے پارلیمٹرین ہےتین چار دفعہ وہ اس اسمبلی کے انٓدر ہے ہیڈ آف موومنٹ میں یہ چیز ہوئی پرانا اور بڑا سیاسی خاندان ہے شہداء کی دھرتی سردار صفدر علی خان سردار ملی خان ان سب لوگوں پر ہم سب کو فخر ہے اس حوالے سے اس چیز کو درگزر کریں اور اپنی روٹین پر واپس آئے ہم نے اور ہماری ٹیم نے ان سے دلی معذرت کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close