اسلام آباد (آئی اے اعوان) سی پیک کے تحت انتہائی اہم منصوبہ کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے حکومت آزاد کشمیر کا انتہائی اہم اقدام، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے میرپور ڈرائی پورٹ کے قیام کے بعد طویل عرصہ سے سرخ فیتے کی نزر قومی نوعیت کے انتہائی اہم منصوبے کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے پارلیمانی سیکرٹری تقدیس گیلانی کو فوکل پرسن مقرر کر دیا۔
پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے فوکل پرسن پروفیسر تقدیس گیلانی کو انتہائی با صلاحیت بیورو کریٹس کی ٹیم دی جائے گی جو منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو یکسو کرنے کے لیے اقدامات کر کے اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات اقدامات کرے گی۔کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ جو طویل عرصہ سے غیر ضروری طور پر سرخ فیتے کی نزر چلا آ رہا، اب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور اس کی جلد تکمیل کے لیے تقدیس گیلانی کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جن کی سربراہی میں اس منصوبے پر تیزی سے پیش رفت کی جائے گی،وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان از خود اس منصوبے کی نگرانی کریں گے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے منصوبے کی راہ میں حائل دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں اور منصوبہ کے کام کے حوالے سے تسلسل کے ساتھ کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان آزاد کشمیر کی تاریخ کے اہم ترین منصوبے میر پور ڈرائی پورٹ کا افتتاح بھی کر چکے ہیں اور مستقبل قریب میں اسی میرپور پورٹ پر ریلوے سب سٹیشن بھی قائم کیا جائے گا۔ ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی کی بطور فوکل پرسن برائے کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ نامزدگی کا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کابینہ ونگ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی کل لاگت 250 بلین ڈالر ہے جو کہ آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ پروفیسر تقدیس گیلانی وزیراعظم ٹاسک فورس برائے توانائی و آبی وسائل، سماجی بہبود اور ترقی نسواں بھی ہونگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں