وادی نیلم کیل کے علاقہ مچھل میں دو موٹر سائیکل سوار گہری کھائی، جان کی بازی ہار گئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وادی نیلم کیل کے نواحی علاقہ مچھل میں دو موٹر سائیکل سوار گہری کھائی میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔مظفرآباد کے علاقہ راڑو میں رہائش پذیر وادی نیلم کے علاقہ ڈھکی چکناڑ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان مچھل کے مقام پر موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہوگئے وادی نیلم میں کیل کے نواحی علاقہ مچھل میں ڈھکی چکناڑ جانے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان فرید اور عقیل ملک گہری کھائی میں گرکر جاں بحق ہوگئے

علاقہ مکینوں نے لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردیں جاں بحق ہونے والے نوجوان فرید ڈھکی چکناڑ کا رہائشی ہے جبکہ عقیل ملک کا تعلق شاردہ سے ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close