مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر اور صدر تحریک انصاف آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے گڈ گورننس کو حکومت کا نصب العین قرار دیتے ہوئے عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل اور عوام سے براہ راست مسائل سننے کے لیے وزراء کا ہفتہ وار شیڈول جاری کرا دیا۔وزارت عظمیٰ کی سطح سے شیڈول کا اجراء عوام الناس کے لیے نہ صرف آسان رسائی بلکہ انکے مسائل حل کرنے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔ شیڈول کے مطابق ہفتہ کے چار ایام وزراء اپنے دفاتر میں سرکاری امور اور عوامی مسائل سنیں گے۔
ایک دن وزراء اپنے حلقہ میں ضلعی انتظامیہ اور ضلعی دفاتر کے آفیسران کی موجودگی میں عوامی سنیں گے۔ ہفتے کا ایک دن وزراء اپنے حلقہ کے علاوہ دیگر حلقہ جات میں اپنی وزارت سے متعلق عوامی مسائل جانیں اور حل کریں گے، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور ضلعی اداروں کے آفیسران موجود ہوں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر میں گڈ گورننس کا حصول موجودہ حکومت کا نصب العین ہے۔
عوام الناس کی خدمت اور ان کی عوامی نمائندگان تک سہل رسائی موجودہ حکومت کااولین مقصد اور پاکستان تحریک انصاف کاحقیقی ویژن ہے۔وزیراعظم کی خواہش کے مطابق وزارت عظمیٰ کی سطح پر ہفتہ وار شیڈول کا اجراء کیا گیا جس سے نہ صرف عوام کو وزراء تک رسائی میں آسانی ہو گی بلکہ محکمہ جات کی کارکردگی پر بھی خاطر خواہ مثبت اثر پڑے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں