عمران خان کا خطاب کشمیریوں کے دل کی آواز تھا، مظفر آباد کے کامیاب جلسے کے انعقاد پر معاون خصوصی چوہدری رفیق نیئر کی وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو مبارکباد

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا ہے کہ محسن کشمیر عمران خان کا خطاب کشمیریوں کے دل کی آواز تھا۔عمران خان دلیر اور دبنگ لیڈر ہیں یہی وجہ ہے کہ جہاں جاتے ہیں وہاں لوگوں کا سیلاب آمد آتا ہے۔مظفرآباد کے کامیاب ترین جلسے پر وزیراعظم اور تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

کشمیری عوام کا شکریہ جنہوں نے اپنے قائد کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا۔آزادکشمیر بھر خاص طور پر کھوئی رٹہ سے آنے والے عوام کا مشکور ہوں۔معاون خصوصی اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مسلم امہ کے لیڈر ہیں،اسلاموفوبیا پر عمران خان نے جرات کے ساتھ مسلمانوں کا موقف پیش کیا جسے دنیا بھر میں پذیرائی ملی،ملک میں اسوقت عمران خان سے زیادہ کوئی پاپولر لیڈر نہیں ہے پورے ملک میں ان کی پزیرائی ہے اور وہ نوجوانوں کیلیے امید کی کرن ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کے دارالحکومت مظفرآباد میں محسن کشمیر عمران خان کا جو والہانہ اور پرتپاک استقبال ہوا ہے اس کی مثال ریاست کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خطاب ہر کشمیری کے دل کی آواز تھا انہوں نے ملک کے حالات پر سیر حاصل تبصرہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ مضبوط پیغام دیا کہ پاکستان ان کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک مدبر کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں دنیا ان کی بات سنتی ہے اور ان کی آواز پر مسلم دنیا بھی لبیک کہتی ہے مسلم ممالک کے جتنے قدآور لیڈر ہیں ان کے ساتھ عمران خان کے ذاتی تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کو ایک خوددار اور غیرت مند ملک اور قوم کے طور پر دنیا میں متعارف کرانا چاہتے ہیں انہوں نے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close