راولاکوٹ، پا ک فوج کا علی سوجل کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں

راولا کوٹ (پی آئی ڈی) پا ک فوج نے علی سوجل کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انھیں مفت ادویا ت فراہم کی گئیں۔آرمی کیمپ میں موجود مریضوں میں سردار ریاض خان نے اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہماری مسلح افواج حالت جنگ میں، سیلاب کی تباہ کاریوں اور زلزلہ سے متاثرہ لو گو ں کی ہمہ وقت خدمات میں پیش پیش رہتی ہیں، وہیں میڈ یکل کور کے افسران، جوان اور پیرامیڈیکل ریلیف سٹاف غر یب اور بے سہارا لوگوں کو میڈیکل ریلیف فراہم کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ علی سوجل کہکو ٹ کے وہ لو گ جومالی طور پر کمزور ہونے کی بناء پر دوائی نہیں خر ید سکتے انھیں فری چیک اپ کی سہولت دیکر پاک فوج نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔ انھو ں نے کہا بدلتے ہوئے حا لات کا تقاضہ ہے کہ پاک آرمی کے میڈ یکل کیمپس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مفت چیک اپ کی سہولت سے استفادہ کریں اور فری ملنے والی دوائیاں ہر غر یب شخص تک پہنچائیں۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طر ح اس دفعہ بھی فری کیمپ کا انعقاد ہمارے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہم پاک آرمی کو سلام پیش کرتے ہیں جو ہر مشکل وقت میں ہمارے لیے مسیحا کا کردار ادا کر تے ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعا ت پو نچھ ڈویژن سعداللہ خان کے علاوہ ہزاروں مریضوں اور عوام علا قہ کی ایک بڑ ی تعداد بھی موجود تھی۔ فوجی جوانو ں، پیرا میڈیکل سٹاف اور افسران نے بڑی محنت اور دلچسپی سے مریضوں کا معائنہ کیا اور یہ کیمپ شام گئے تک جاری رہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں