عمران خان کشمیریوں اور 22 کروڑ پاکستانیوں کا نجات دہندہ ہے، 29 ستمبر کا جلسہ ماضی کے تمام جلسوں پر بازی لے گیا، خواجہ فاروق احمد

مظفرآباد (آئی اے اعوان) عمران خان کشمیریوں اور 22 کروڑ پاکستانیوں کا نجات دہندہ ہے ۔مظفرآباد کے یونیورسٹی کالج گراونڈ میں 29 ستمبر کا جلسہ ماضی کے تمام جلسوں پر بازی لے گیا پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عمران کے جلسہ کو کامیاب،یادگاراور تاریخی بنانے پر آزادکشمیر کے عوام،تحریک انصاف کے کارکنوں،راہنماؤں،بالخصوص حلقہ تین مظفرآباد سٹی،یوسی گوجرہ کا شکریہ ادا کیا

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ 29ستمبر کے جلسہ نے ثابت کردیا کہ آزادکشمیر کے عوام بھی پاکستان کے 22کروڑ عوام کی طرح ہی عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ سردار تنویر الیاس وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں عوام نے جس طرح اپنے محبوب قائد عمران خان کا استقبال کیا وہ تاریخ میں ہمیشہ موجود رہے گا۔اس جلسہ کی حیران کن بات یہ تھی کہ چیئرمین عمران خان کی تقریر ختم ہونے کے بعد بھی لوگ پیدل ہی جلسہ گاہ کی طرف رواں دواں تھے۔خواتین کی بھی ایک اچھی خاصی تعداد جلسہ میں پہنچنے سے رہ گئی،مظفرآباد شہر کے تاجروں، کارکنوں، طالبعلموں، عام آدمی،بہنوں،بیٹیوں نے جس طرح شدید دھوپ میں گھنٹوں کھڑے رہ کر اپنے قائد کا انتظار،استقبال کیا اس کی کوئی مثال اس سے قبل نہیں ملتی۔اس گراؤنڈمیں پاکستان کے صدور،وزرائے اعظم سمیت پاکستان کے بڑے بڑے لیڈرزنے خطاب کیا ہے لیکن 29ستمبر کا یہ جلسہ ماضی میں ہونے والے سب جلسوں پر بازی لے گیا ہے۔ریکارڈ تعداد میں لوگ اس جلسہ میں آئے،خان کو دیکھنے،سننے آئے اور سینکڑوں،ہزاروں کی تعداد میں از خود آئے اور یہی خان سے عوام کی محبت کا ایک ثبوت ہے۔عمران خان نے مودی کو للکار کر جس طرح کشمیریوں کے موقف کی ترجمانی کی انڈیا سے شریف فیملی کے تجارتی تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کے عمل کی مذمت کی اس سے سیز فائر لائن کے اس پار بھی ایک حوصلہ افزاء پیغام گیا ہے۔

کشمیری عوام عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے جس طرح انہوں نے عوا م کو یقین دلایا اس سے بھی کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔خواجہ فاروق احمد نے تحریک انصاف آزادکشمیر کے راہنماؤں،عہدیداروں،کارکنوں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف جماعت نمبر 1کے طورپر سامنے آئے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں