آزاد کشمیر، اپوزیشن جماعتوں کے منفی پراپیگنڈے دفن ہو چکے، سردار تنویر الیاس کشمیری قوم کے حقیقی ترجمان ہیں، ترجمان توصیف عباسی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہےکہ مظفرآباد میں عمران خان کے تاریخی جلسے میں جس ریکارڈ تعداد میں عوام نے شرکت کی،ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔آزاد کشمیر کے عوام اپنے محبوب قائد چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں جس کا عملی مظاہرہ مظفرآباد جلسے کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کے عوام نے دیکھا۔

عمران خان نے ہمیشہ بین الاقومی سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کی اور بھرپور ترجمانی کی۔ کشمیری قوم دلیر لیڈر عمران خان سے والہانہ محبت کرتی ہے ۔ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے منفی پراپیگنڈے دفن ہو چکے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔اپوزشن سیاسی طور پر ناکام ہوچکی ۔اقتدار کی لالچ اور حوس میں اپوزیشن مںفی پراپیگنڈے کرنے میں مصروف ہے ۔

ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے گزشتہ روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی کال پر چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جلسے میں کشمیری عوام نے جس قدر شرکت کی میں ذاتی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کشمیری قوم کے حقیقی ترجمان ہیں اور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ آج کشمیریوں نے سفیر کشمیر کا والہانہ استقبال کر کے اپنا حق ادا کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close